نیشنل ٹی ٹونٹی:بارش سے متاثرہ میچوں میں کراچی اور لاہور وائٹس کامیاب
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے تیسرے روز بارش سے متاثرہ میچوں میں کراچی وائٹس اور۔۔
لاہور وائٹس نے کامیابی سمیٹ لی، پہلے میچ میں سعود شکیل کی ٹیم کراچی وائٹس نے ڈک ورتھ لوئیس سٹرن طریقہ کار کے تحت بہاولپور کو 12 رنز سے شکست دے دی۔ بارش سے متاثرہ دوسرے میچ میں لاہور وائٹس نے 10 اوورز کے مقابلے میں فیصل آباد کو چھ وکٹوں سے شکست دی۔