آسٹریلیا نے ایرانی خواتین فٹبال ٹیم کی 5پلیئرز کو پناہ دیدی
کینبرا (سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا نے ایرانی خواتین فٹ بال ٹیم کی 5 کھلاڑیوں کو انسانیت کی بنیاد پر ویزا جاری کرتے ہوئے ۔۔
ملک میں رہنے کی اجازت دی ہے ۔ آسٹریلوی وزیرِ داخلہ ٹونی برک نے میڈیا کو بتایا کہ کھلاڑیوں کو یقین دلایا گیا ہے کہ وہ آسٹریلیا میں محفوظ ہیں اور یہاں رہ سکتی ہیں جن کھلاڑیوں کو پناہ دی گئی ہے ان میں ٹیم کی کپتان زہرا غنبری، مڈفیلڈرز فاطمہ پسندیدہ، زہرا سربالی علی شاہ، مونا حمودی اور ڈیفنڈر عاطفہ رمضانی زادہ شامل ہیں۔