ٹی ٹونٹی رینکنگ میں فرحان کی تنزلی، فخر،سلمان کی ترقی
دبئی(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی کھلاڑیوں کو تازہ ترین آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں ترقی اور تنزلی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بھارت کے ورون چکرا ورتھی مختصر ترین فارمیٹ میں ٹاپ بالر بن گئے ۔
ٹی ٹونٹی بلے بازوں کی رینکنگ میں صاحبزادہ فرحان ایک درجہ تنزلی سے تیسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ ہندوستان کے ایشان کشن دو درجے ترقی کرکے دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ان کے ساتھی ابھیشیک شرما بدستور ٹاپ پوزیشن پر فائز ہیں۔ اوپننگ بلے باز فخر زمان بھی ایک درجہ ترقی کر کے 70ویں نمبر پر پہنچ گئے ۔بالرز میں پاکستان کے ابرار احمد نے اپنا تیسرا مقام برقرار رکھا جبکہ راشد خان نمبر ون بولر بن گئے ۔سپنر محمد نواز اپنی 12ویں پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ سلمان مرزا دو درجے ترقی کے ساتھ 19ویں نمبر پر پہنچ گئے ۔ آل راؤنڈرز میں زمبابوے کے سکندر رضا بدستور سرفہرست ہیں۔