کرپشن الزامات، ویسٹ انڈین کھلاڑی اور 2ٹیم آفیشلز معطل

کرپشن الزامات، ویسٹ انڈین  کھلاڑی اور 2ٹیم آفیشلز معطل

دبئی (سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کرپشن کے الزامات پر ویسٹ انڈین کھلاڑی اور 2 ٹیم آفیشلز کو معطل کر دیا۔

آئی سی سی کے مطابق ویسٹ انڈین کھلاڑی جیون سیئرلز، ٹیم آفیشل چترانجن راٹھور اور ٹریون گرفتھ کو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا ہے ۔ بارباڈوس میں ہونے والی بم ٹین لیگ میں فکسنگ یا اس کی سازش، جرم پر اکسانے اور تحقیقات میں عدم تعاون کے الزامات پر کرکٹ کی سرگرمیوں سے معطل کر دیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں