نیوزی لینڈ ٹیم کے کوچز کو سپر لیگ کیلئے چھٹی مل گئی
نیوزی لینڈ ٹیم کے کوچز کو سپر لیگ کیلئے چھٹی مل گئی رونکی اور اورم جنوبی افریقا کیخلاف ہوم سیریز اور دورہ بنگلادیش مِس کرینگے
ولنگٹن (سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچز کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کیلئے چھٹی مل گئی۔نیوزی لینڈ کرکٹ نے کوچز لیوک رونکی اور جیک اورم کو پی ایس ایل کے لیے چھٹی دے دی ہے اس حوالے سے نیوزی لینڈ کرکٹ نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ لیوک رونکی اور جیکب اورم نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچز ہیں، انہیں اسلام آباد یونائیٹڈ کی کوچنگ کے لیے چھٹی دی گئی ہے ۔لیوک رونکی اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ جبکہ جیکب اورم اسسٹنٹ کوچ ہیں۔نیوزی لینڈ ٹیم کے کوچز جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز اور دورہ بنگلادیش مِس کریں گے ۔نیوزی لینڈ کرکٹ نے لیوک رونکی اور جیکب اورم کے متبادل کوچز کا اعلان بھی کر دیا ہے ۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 15 مارچ کو کھیلا جائے گا۔