گداکیش موتی اوربلیسنگ موزاربانی پی ایس ایل سے دستبردار
لاہور(سپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈیز کے گداکیش موتی اور زمبابوے کے بلیسنگ موزاربانی نے پاکستان سپر لیگ 11سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے ۔
انتظامیہ لاہور قلندرز کا کہنا تھا کہ موتی کی جگہ سری لنکا کے دنیتھ ویلالاگے کو سکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔ موتی نے سفری مشکلات کی وجہ سے پی ایس ایل سے دستبرداری کا فیصلہ کیا، موزاربانی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو آگاہ کردیا ہے ، اُن کا بھارتی لیگ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے ۔