عمران خان سٹیڈیم کے انکلوژرز 1992 ورلڈ کپ کے ہیروز سے منسوب

 عمران خان سٹیڈیم کے انکلوژرز 1992  ورلڈ کپ کے ہیروز سے منسوب

پشاور(سپورٹس ڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور کے عمران خان کرکٹ سٹیڈیم کے انکلوژرز کو 1992 کے عالمی کپ میں پاکستان کو تاریخی فتح دلانے والی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے نام سے منسوب کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔

محکمہ کھیل کی جانب سے اس سلسلے میں سمری صوبائی حکومت کو ارسال کی گئی تھی جسے باقاعدہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے ۔حکام کے مطابق ٹی ٹونٹی کپ کے بعد سٹیڈیم کے مختلف انکلوژرز کو قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں سے منسوب کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں