شامل حسین انجری کے باعث تیسرے ون ڈے سے باہر

شامل حسین انجری کے باعث  تیسرے ون ڈے سے باہر

ڈھاکہ(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شامل حسین انجری کے باعث بنگلادیش کیخلاف تیسرے ون ڈے سے باہر ہو گئے ۔

ترجمان قومی ٹیم کے مطابق شامل حسین گردن میں کھچاؤ کی وجہ سے سلیکشن کیلئے دستیاب نہیں، شامل حسین کا معائنہ میڈیکل ٹیم کررہی ہے ۔خیال رہے کہ اس سے قبل کرکٹرحسین طلعت کندھے کی انجری کے باعث سیریز سے باہرہوگئے تھے ،آل راؤنڈر حسین طلعت پی ایس ایل بھی نہیں کھیل سکیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں