عالمی ہاکی فیڈریشن کی نئی رینکنگ،پاکستان کا 12 واں نمبر

عالمی ہاکی فیڈریشن کی نئی رینکنگ،پاکستان کا 12 واں نمبر

عالمی ہاکی فیڈریشن کی نئی رینکنگ،پاکستان کا 12 واں نمبر نیدرلینڈ3460پوائنٹس کے ساتھ پہلے ،بیلجیم دوسرے نمبر پر برقرار ہے

لاہور (سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ اور ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائرز کے بعد نئی عالمی رینکنگ جاری کر دی ۔ جس میں مختلف ٹیموں کی پوزیشنز میں نمایاں تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔مردوں کی رینکنگ میں نیدرلینڈز  پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ بیلجیم 3453 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر برقرار ہے ۔ آسٹریلیا ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے جبکہ انگلینڈ تین درجے بہتری کے ساتھ چوتھے نمبر پر آ گیا ہے ۔ ارجنٹینا پانچویں اور جرمنی چھٹے نمبر پر ہے جبکہ سپین اور بھارت بالترتیب ساتویں اور آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔آئرلینڈ دو درجے ترقی کے بعد نویں نمبر پر آ گیا ہے جبکہ فرانس ایک درجہ تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر ہے ۔ نیوزی لینڈ گیارہویں نمبر پر چلا گیا ہے ۔ پاکستان نے اسماعیلیہ میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کوالیفائرز میں چار فتوحات حاصل کر کے دو درجے ترقی کی اور اب وہ بارہویں نمبر پر پہنچ گیا ہے ۔ جنوبی افریقہ تیرہویں نمبر پر ہے جبکہ جاپان نمایاں ترقی کرتے ہوئے اٹھارہویں سے چودھویں نمبر پر آ گیا ہے ۔ملائشیا پندرہویں، ویلز سولہویں، سکاٹ لینڈ سترہویں اور مصر اٹھارہویں نمبر پر ہیں جبکہ کینیڈا انیسویں نمبر پر برقرار ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں