سپر لیگ سیزن 11 کی ٹرافی پشاور پہنچ گئی
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کی ٹرافی ملک کے مختلف شہروں کا دورہ کرنے کے بعد پشاور پہنچ گئی۔
ٹرافی کو شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بناتے ہوئے مختلف مقامات پر نمائش کے لیے رکھا گیا جس کے بعد اسے عمران خان کرکٹ سٹیڈیم لایا گیا جہاں کرکٹ مداحوں میں خاصا جوش و خروش دیکھا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق ٹرافی کو آج لاہور کے لیے روانہ کر دیا جائے گا جہاں اگلے مرحلے کی تقریبات منعقد ہوں گی۔