قومی ٹی ٹونٹی کپ کا فائنل بارش کے باعث منسوخ
پشاور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹی ٹونٹی کپ کے فائنل میچ کو بارش کے باعث منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔
پشاور میں کھیلا جانے والا فائنل میچ ایبٹ آباد اور کراچی کے درمیان ہونا تھا، تاہم بارش کے باعث میچ ممکن نہ ہو سکا۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ خراب موسم کے باعث فائنل میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بورڈ کے مطابق فائنل میچ کی نئی تاریخ اور مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔