قومی جونیئر گرلز ٹینس ٹیم کی ٹاپ 8مرحلے میں رسائی

قومی جونیئر گرلز ٹینس ٹیم کی ٹاپ 8مرحلے میں رسائی

کولمبو (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کی جونیئر گرلز ٹینس ٹیم نے سری لنکا کے شہر کولمبو میں جاری جونیئر بلی جین کنگ کپ ایشیا/اوشیانا کوالیفائنگ ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹاپ 8مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے ۔

گروپ اے میں سنگاپور اور مکا کے ساتھ شامل پاکستان کو پہلے مقابلے میں سنگاپور کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم ٹیم نے زبردست کم بیک کرتے ہوئے مکا کو 2-1 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بنا لی۔پہلے سنگلز مقابلے میں حاجرہ سہیل کو ایما ایونگ کے ہاتھوں 0-6، 3-6 سے شکست ہوئی، جبکہ دوسرے سنگلز میں زنیشا نور نے ہانگ تائی وو کو 6-0، 6-4 سے ہرا کر مقابلہ برابر کر دیا۔فیصلہ کن ڈبلز میچ میں پاکستانی جوڑی نے پہلے سیٹ میں 4-5 سے پیچھے ہونے کے باوجود زنیشا نور اور حاجرہ سہیل نے کم بیک کرتے ہوئے میچ 7-6(2)، 6-3 سے جیت لیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں