محمد صلاح کا لیورپول کو الوداع کہنے کا اعلان
قاہرہ (سپورٹس ڈیسک)9سالہ سنہری دور کا اختتام، انگلش پریمیئر لیگ کلب لیورپول کے مصری سٹار فٹبالر محمد صلاح نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں سیزن کے اختتام پر کلب چھوڑ دیں گے ۔
کلب نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ صلاح نے شائقین کے احترام اور شفافیت برقرار رکھنے کے لیے بروقت اپنے فیصلے سے آگاہ کیا،33 سالہ مصری فٹبالر نے سوشل کہا کہ ٹیم کے ساتھ جیتے گئے لمحات اور مشکل اوقات ہمیشہ یاد رہیں گے ۔