سکواش چیمپئن شپ ،نور زمان نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

 سکواش چیمپئن شپ ،نور زمان  نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

لندن(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے ٹاپ کھلاڑی نور زمان نے انگلینڈ میں جاری پی ایس اے سکواش چیمپئن شپ میں اپ سیٹ کرکے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

نور زمان نے دوسرے راؤنڈ میں میکسیکو کے عالمی نمبر 14لیونل کارڈینس کو کسی دقت کے بغیر 0-3سے مات دے دی۔سیڈ 8 نور زمان نے پہلا گیم 7-11 سے جیتنے کے بعد دوسرے گیم میں 5-11 سے کامیابی حاصل کی اور تیسرا گیم 7-11 سے جیت کر اگلے مرحلے میں داخل ہو گئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں