فیفا ورلڈ کپ،ٹکٹوں کی فروخت کا آخری مرحلہ یکم اپریل سے شروع

فیفا ورلڈ کپ،ٹکٹوں کی فروخت کا  آخری مرحلہ یکم اپریل سے شروع

نیویارک (سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا چوتھا اور آخری مرحلہ لاسٹ منٹ سیلز فیز یکم اپریل سے باقاعدہ طور پر شروع ہو رہا ہے ۔

اس مرحلے میں ٹکٹ عوام کے لیے پہلے آئیے ، پہلے پائیے کی بنیاد پر دستیاب ہوں گے اور یہ سلسلہ ٹورنامنٹ کے اختتام تک جاری رہے گا۔ شائقین کی جانب سے ٹکٹوں کی غیر معمولی طلب اس بات کا ثبوت ہے کہ دنیا بھر کے فٹ بال پرستار ورلڈ کپ کا حصہ بننے کیلئے بے تاب ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں