ایشین فٹبال کپ کوالیفائر، پاک میانمار میچ شائقین کے بغیر ہوگا

 ایشین فٹبال کپ کوالیفائر، پاک  میانمار میچ شائقین کے بغیر ہوگا

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر کے سلسلے میں پاکستان اور میانمار کے درمیان 31 مارچ کو اسلام آباد میں کھیلا جانے والا میچ شائقین کے بغیر منعقد ہوگا۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مطابق یہ فیصلہ حکومت کی جانب سے موجودہ عالمی و علاقائی صورتحال کے پیش نظر 200 سے زائد افراد کے اجتماعات پر پابندی، کفایت شعاری اور ایندھن کے تحفظ کے اقدامات کے تحت کیا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں