ملائشیا بیڈمنٹن چیمپئن شپ، ثروت فاطمہ کے 2 گولڈ میڈل

ملائشیا بیڈمنٹن چیمپئن شپ، ثروت فاطمہ کے 2 گولڈ میڈل

اسلام آباد(خصوصی نیوزرپورٹر)پاکستان کے صوبے بلوچستان سے تعلق رکھنے والی کھلاڑی ثروت فاطمہ نے ملائشیا میں منعقدہ بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں 2 گولڈ میڈلز جیت لیے ۔

تاریخی فتح پر گفتگو کرتے ہوئے ثروت فاطمہ نے کہاکہ یہ صرف ایک جیت نہیں بلکہ میری انتھک محنت، لگن اور کھیل سے سچی محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔انہوں نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والد اور پاک فوج کے سر باندھتے ہوئے کہا کہ میں آج جس مقام پر ہوں، اس میں میرے والد کی دعاں اور پاک فوج کے بھرپور تعاون کا بڑا ہاتھ ہے جنہوں نے ہر قدم پر حوصلہ افزائی کی۔عالمی گولڈ میڈلسٹ نے اس موقع پر پاک فوج میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فوج کا حصہ بن کر ملک و قوم کا نام مزید روشن کرنا چاہتی ہوں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں