پاکستان کی بھارت میں بال ایونٹ میں شرکت مشکوک

پاکستان کی بھارت میں بال  ایونٹ میں شرکت مشکوک

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کی پہلے ایشین والی بال کنفیڈیشن مینز کپ 2026 میں شرکت مشکوک ہو گئی۔

 حکومت پاکستان اور پی ایس بی کی جانب سے این او سی جاری نہیں ہوسکا، احمد آباد، بھارت میں 20 سے 28 جون تک کھیلے جانے والے ایونٹ کو عالمی چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائر کی حیثیت حاصل ہے ۔ فاتح ٹیم اگست میں کھیلے جانے والی عالمی والی بال چیمپئن شپ میں شرکت کی حقدار ہوگی۔دوسری جانب اے وی سی ویمنز کپ کینڈن، فلپائن میں6 سے 14 جون تک منعقد ہو گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں