ابرار احمد کا ہمشکل نیپالی وزیر، حیرت انگیز مشابہت
لاہور(سپورٹس ڈیسک)نیپال کے ایک وزیر اور پاکستان کے کرکٹر ابرار احمد کے درمیان حیران کن مشابہت نے سب کو چونکا دیا ہے ۔
تصاویر دیکھ کر تو کئی لوگ واقعی کنفیوز ہوگئے کہ کون کون ہے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں نیپال کے وزیر سسمت پوکھریل اور ابرار احمد کے چہرے کے خد و خال، آنکھیں اور تاثرات اتنے ملتے جلتے ہیں کہ پہلی نظر میں پہچان مشکل ہو جاتی ہے ۔صارفین اس مشابہت پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ کوئی اسے ‘ڈوپل گینگر’ کہہ رہا ہے تو کوئی کہہ رہا ہے کہ کرکٹ اور سیاست کا انوکھا ملاپ ہوگیا۔سسمت پوکھریل نیپال میں تعلیم و کھیل کے وزیر ہیں، کئی لوگوں نے تو یہاں تک کہا کہ اگر دونوں ایک ساتھ کھڑے ہو جائیں تو پہچاننا کسی چیلنج سے کم نہیں ہوگا۔