بھارتی فٹبال فیڈریشن کے صدر پر ہراسانی کا الزام

بھارتی فٹبال فیڈریشن کے صدر پر ہراسانی کا الزام

بھارتی فٹبال فیڈریشن کے صدر پر ہراسانی کا الزام ولانکا الیماو نے باقاعدہ خط کے ذریعے صدر پر ہراسانی کے الزامات لگائے

ممبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارت کے فٹبال فیڈریشن کے صدر کلیان چاوبے پر فیڈریشن کی سینئر آفیشل ویمن کمیٹی کی ہیڈ ولانکا الیماو نے ہراسانی کا الزام لگادیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ویمن کمیٹی کی ہیڈ نے فیڈریشن کے صدر پر طنز، روک ٹوک اور ہراساں کرنے کے الزامات لگائے ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ہراسانی کا واقعہ آل انڈیا فٹبال فیڈریشن کے دہلی میں ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں پیش آیا۔ولانکا الیماو نے باقاعدہ ایک خط کے ذریعے بھارتی فیڈریشن کے صدر پر ہراسانی کے الزامات لگائے ہیں۔ خط میں کہا گیا کہ صدر سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے میرے ساتھ قابل نفرت رویہ رکھا، میری آواز کو دبایا گیا ہے ۔ صدر نے میرے خلاف ریمارکس دئیے جو غیر ضروری تھے ، توہین آمیز رویے اور بد تہذیبی کا مظاہرہ کیا۔خاتون آفیشل کے اس خط کے متن میں تحریر تھا کہ پوری میٹنگ میں مجھے ٹارگٹ کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں