ڈوپنگ کا اعتراف ،کینین ایتھلیٹ البرٹ پر5سال پابندی
لندن (سپورٹس ڈیسک)کینیا کے معروف میراتھن ایتھلیٹ البرٹ کوریئر پر ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کا اعتراف کرنے کے بعد 5سال کی پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔۔۔
ایتھلیٹکس انٹیگریٹی یونٹ کے مطابق 32 سالہ ایتھلیٹ کے نمونوں میں اکتوبر 2025 کے دوران تین مختلف آؤٹ آف کمپی ٹیشن ٹیسٹس میں ممنوعہ دوا(سی ای آر اے )پائی گئی، جو خون میں آکسیجن کی مقدار بڑھانے والی ایک طاقتور دوا ہے اور ای پی او کی جدید شکل سمجھی جاتی ہے ۔ ادارے کا کہنا ہے کہ یہ نتائج اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ کھلاڑی نے متعدد مواقع پر ممنوعہ دواکا استعمال کیا۔ پابندی کا اطلاق 7 جنوری 2031 تک رہے گا جبکہ خلاف ورزی کا اعتراف کرنے پر سزا میں ایک سال کی کمی بھی کی گئی ہے ۔