جونیئر اوپن سکواش، علی سسٹرز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

جونیئر اوپن سکواش، علی سسٹرز  سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کی مایہ ناز سکواش سٹار علی سسٹرز ماہنور علی اور سحرش علی نے ملائشیا میں جاری انٹرنیشنل جونیئر اوپن چیمپئن شپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر کے ملک کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے ۔

سحرش علی نے کوارٹر فائنل میں چین کی نمبر ون کھلاڑی، ین زیوان کو شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کر دیا۔ ماہ نور علی نے بھی سیمی فائنل میں جگہ پکی کر لی ہے ۔ یہ ٹورنامنٹ ایشین جونیئر سپر سیریز کا حصہ ہے جو کوالالمپور میں کھیلا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں