چارلسٹن اوپن ٹینس،جیسیکا اور میڈیسن کیز سیمی فائنل میں داخل

چارلسٹن اوپن ٹینس،جیسیکا اور  میڈیسن کیز سیمی فائنل میں داخل

نیویارک (سپورٹس ڈیسک)امریکا کی ٹینس کھلاڑی جیسیکا پیگولا اور میڈیسن کیز امریکا میں جاری ڈبلیو ٹی اے کریڈٹ ون چارلسٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ۔

جیسیکا پیگلولا نے کوارٹر فائنل راؤنڈ میچ میں اٹلی کی حریف کھلاڑی ایلیسبیٹا کوکیریٹو کو شکست دی جبکہ امریکا کی ہی 31 سالہ میڈیسن کیز نے ٹاپ 8 میچ میں ہنگری کی حریف کھلاڑی اینا بونڈار کو شکست دی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں