فارمولا ون ہسپانوی ڈرائیور پاکستانی خاندانی نظام کے معترف
میڈرڈ(سپورٹس ڈیسک)فارمولا ون ڈرائیور کارلوس سائنز ایک انٹرویو میں پاکستانی خاندانی ثقافت کی تعریف اور اس کا موازنہ ہسپانوی ثقافت سے کرتے نظر آگئے ۔
انہوں نے کہا کہ سپین اور پاکستان دونوں میں خاندان کی اہمیت بہت زیادہ ہے اور دونوں معاشروں میں تہوار اور خاص مواقع صرف قریبی افراد کے ساتھ نہیں بلکہ خاندان کے ساتھ منائے جاتے ہیں۔سائنز نے بتایا کہ جیسے ہسپانوی معاشرے میں بڑے اجتماعات اور خاندان کے ساتھ وقت گزارنا اہم ہے ، ویسے ہی پاکستانی ثقافت میں بھی پورا خاندان ایک ساتھ بیٹھتا ہے ، کھانے ، خوشیاں اور روایات بانٹتا ہے ۔