سپر لیگ:سلطانز نے راولپنڈیز کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

سپر لیگ:سلطانز نے راولپنڈیز کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

ملتان نے 183 رنز کا ہدف 17 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا صاحبزادہ فرحان اور جوش فلیپ بالترتیب 68 اور 56 رنز بنا کرنمایاں رہے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے 183 رنز کا ہدف 17 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔سلطانز کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور جوش فلیپی بالترتیب 68 اور 56 رنز بنا کرنمایاں رہے ۔ سٹیون سمتھ 5 رنز بنا سکے ۔ جبکہ شان مسعود 27 اور کپتان ایشٹن ٹرنر 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے ۔راولپنڈیز کی جانب سے محمد عامر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد عامر خان نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل ملتان سلطانز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے راولپنڈیز نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز سکور کیے ۔راولپنڈیز کی جانب سے سیم بِلنگز 56 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے ۔ کامران غلام 35، ڈائن فوریسٹر 24، کپتان محمد رضوان 19 رنز بنا سکے ۔ملتان سلطانز کی جانب سے فیصل اکرم نے 4 اور عرفات منہاس نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پیٹر سڈل اور محمد اسماعیل نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں