صاحبزادہ فرحان ،صہیب مقصود سلطانز سکواڈ سے ریلیز
لاہور (سپورٹس ڈیسک)ملتان سلطانز مینجمنٹ نے اوپنر بیٹر صاحبزادہ فرحان اور مڈل آرڈر بیٹر صہیب مقصود کو عارضی طور پر سکواڈ سے ریلیز کر دیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق صاحبزادہ فرحان پشاور جبکہ صہیب مقصود ملتان روانہ ہو گئے ہیں تاکہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزار سکیں۔
ٹیم ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ہیڈ کوچ ٹم پین اور ٹیم کے مالک گوہر شاہ کی ہدایت پر فری ڈے پالیسی کے تحت کیا گیا ہے ۔ اس پالیسی کے مطابق کھلاڑیوں کو آرام کے دنوں میں مکمل آزادی حاصل ہوتی ہے تاکہ وہ ذہنی اور جسمانی طور پر خود کو تازہ رکھ سکیں۔انتظامیہ کے مطابق ریسٹ پیریڈ کے دوران کھلاڑیوں کو ذاتی مصروفیات کے لیے وقت دیا جاتا ہے ، جس کا مقصد انہیں ہائی انٹینسٹی میچز کے دباؤ کو بہتر انداز میں سنبھالنے کے قابل بنانا ہے ۔ 13 اپریل کے میچ کے بعد مزید کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کو بھی چھٹیاں دی جائیں گی۔