خراب سٹارٹ کے باوجود ڈریسنگ روم کا ماحول بہت اچھا :صائم ایوب
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) پی ایس ایل میں حیدرآباد کنگزمین کے نوجوان سٹار صائم ایوب نے کہاہے کہ خراب سٹارٹ کے باوجود ڈریسنگ روم کا ماحول بہت اچھا ہے اور اس میں مزید بہتری آئی ہے۔
ہم لوگ اس وقت رزلٹ کے بارے میں نہیں سوچ رہے ، ہم یہ سوچ رہے ہیں کہ ہم اپنا کام کیسے بہتر کر سکتے ہیں۔انہوں نے تسلیم کیا کہ ابتدائی میچز میں ٹیم سے غلطیاں ہوئیں اور کھلاڑی ان غلطیوں کو دور کرنے پر کام کر رہے ہیں۔ ہم اپنے پروسیس پر فوکس کر رہے ہیں، رزلٹس کی زیادہ فکر نہیں ہے ، ہمیں یقین ہے ، باقی سب اللہ کے ہاتھ میں ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ میچز میں شائقین کو سٹیڈیم آنے کی اجازت ملے گی جس سے ایونٹ کا جوش مزید بڑھ جائے گا۔