انڈر 18ہاکی:پنجاب 1،پنجاب 4 کے پی کے 1اورپاک کسٹم کی جیت
لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام یوتھ انڈر 18 نیشنل ہاکی چیمپئن شپ 2026 کے تیسرے دن چار میچزکافیصلہ ہوا،پہلا میچ پنجاب 1 اور سندھ 2 کے مابین کھیلا گیا۔
جو پنجاب 1 نے یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-7 سے جیت لیا۔ پنجاب 1 کی جانب سے محمد علی نے تین، امن حسان نے دو، احسن اور مومل نے ایک ایک گول سکور کیے ۔دوسرا میچ پنجاب 4 اور گلگت بلتستان کے مابین کھیلا گیا جو پنجاب 4 نے 0-13 سے باآسانی جیت لیا۔ پنجاب 4 کی جانب سے محمد عثمان نے تین، ارسلان، علی اکبر، نعمان نے دو دو، زونیر، حسن، احمد اور حامد نے ایک ایک گول سکور کیا۔تیسرا میچ کے پی کے 1 اور بلوچستان کے مابین کھیلا گیا جو کے پی کے 1 نے 1-5 سے جیت لیا۔ کے پی کے 1 کی جانب سے موزن اور شرجیل نے دو دو جبکہ عزیر نے ایک گول سکور کیا۔ بلوچستان کی جانب سے واحد گول محمد عون نے سکور کیا ۔چوتھا میچ پاک کسٹم اور کے پی کے 2 کے مابین کھیلا گیا جو پاک کسٹم نے 2-6 سے جیت لیا۔ پاک کسٹم کی جانب سے آسام حیدر، حسین نے دو دو، عبداللہ اور حسنین نے ایک ایک گول سکور کیا۔ کے پی کے 2 کی جانب سے سدیس اور مزمل نے ایک ایک گول سکور کیا۔