لاہور قلندرز کے وکٹ کیپر بیٹر پرویز حسین پی ایس ایل سے باہر

لاہور قلندرز کے وکٹ کیپر بیٹر  پرویز حسین پی ایس ایل سے باہر

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے وکٹ کیپر بیٹر پرویز حسین ایمون کندھے کی انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئے ۔

لاہور قلندرز کے مطابق پرویز حسین کا 3 اپریل کو ملتان سلطانز کے خلاف قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے آصف علی سے ٹکراؤ ہوا جس کے نتیجے میں انہیں چوٹ لگی بعد ازاں ایم آر آئی اسکین میں لیگامینٹ ٹئیر کی تصدیق ہوئی۔ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میڈیکل ٹیم کی ہدایت پر انہیں آرام اور ری ہیبیلیٹیشن کا مشورہ دیا گیا، جس کے باعث وہ 9 اپریل کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں بھی شرکت نہیں کر سکے تھے ۔واضح رہے کہ لاہور قلندرز کی مینجمنٹ نے محتاط فیصلہ کرتے ہوئے انہیں اسکواڈ سے ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے اور متبادل کھلاڑی کا اعلان جلد متوقع ہے ۔ لاہور قلندرز نے ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں