سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام 2روزہ کرکٹ ٹرائلزگریڈ ٹو کا آغاز

سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام  2روزہ کرکٹ ٹرائلزگریڈ ٹو کا آغاز

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام2روزہ کرکٹ ٹرائلزگریڈ ٹو کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔

ٹرائلز کا افتتاح ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کیا، ٹرائلز کے پہلے روز ملک بھر سے سینکڑوں کھلاڑیوں نے شرکت کی اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا،ٹرائلز کا مقصدسپورٹس بورڈ پنجاب کی گریڈ ٹو ٹیم تشکیل دینا ہے ،نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں سپورٹس بورڈ پنجاب کرکٹ اکیڈمی میں ہفتہ کے روز سابق ٹیسٹ کرکٹر اعزاز چیمہ اور ان کی ٹیم نے کھلاڑیوں کے ٹرائلز لئے ۔ ،ڈی جی سپورٹس پنجاب نے کہا کہ 2روزہ ٹرائلز کے بعد پریکٹس میچز کا انعقاد کیا جائے گا۔، جس کے بعد حتمی ٹیموں کا اعلان کیا جائے گا، منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کو سکالرشپس بھی دی جائیں گی تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھار سکیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں