بنگلا دیش کا نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کے سکواڈ کا اعلان

بنگلا دیش کا نیوزی لینڈ کیخلاف ون  ڈے سیریز کے سکواڈ کا اعلان

ڈھاکہ(سپورٹس ڈیسک)بنگلا دیش نے نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ون ڈے سیریز کے پہلے دو میچز کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی۔

 سلیکشن کمیٹی نے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے وہی 15 رکنی ٹیم برقرار رکھی ہے جس نے حال ہی میں پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی حاصل کی تھی۔ کپتانی کے فرائض مہدی حسن میراز نبھائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں