شاداب خان گلوبل سپر لیگ کیلئے پہلی بار منتخب
لاہور(سپوٹس ڈیسک)قومی آل راؤنڈر شاداب خان کو گلوبل سپر لیگ کے لیے فرنچائز ڈیزرٹ وائپرز نے اپنی ٹیم میں شامل کر لیا۔
گلوبل سپر لیگ کا انعقاد 23 جولائی سے یکم اگست تک گیانا کے پروویڈنس سٹیڈیم میں ہوگا جہاں دنیا بھر کے کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے ۔ یہ شاداب خان کی گلوبل سپر لیگ میں پہلی شرکت ہوگی، تاہم وہ دنیا بھر کی مختلف ٹی ٹونٹی لیگز میں کھیلنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔