انگلینڈ کے ٹینس سٹار جیمی مرے کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

انگلینڈ کے ٹینس سٹار جیمی  مرے کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

لندن (سپورٹس ڈیسک)برطانوی ٹینس کی تاریخ کے کامیاب ترین کھلاڑیوں میں سے ایک اور سابق عالمی نمبر ون جیمی مرے نے اپنے بھائی اینڈی مرے کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پیشہ ورانہ ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

جس کے ساتھ ہی برطانوی ٹینس کا ایک عظیم عہد اپنے اختتام کو پہنچا ہے ۔ 40 سالہ جیمی مرے نے اپنے 20 سالہ کیریئر کے دوران مجموعی طور پر 34 ڈبلز ٹائٹلز جیتے جن میں 7 گرینڈ سلام اعزازات بھی شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں