قومی ٹیم کا دورہ بنگلادیش، سکواڈ کا کیمپ کراچی میں لگایا جائیگا
کراچی(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلا دیش کی تیاریوں کے لیے سکواڈ کا کیمپ کراچی میں لگایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیسٹ سکواڈ کے کھلاڑی 29 اپریل سے کیمپ میں شامل ہوں گے جبکہ پاکستان ٹیسٹ سکواڈ 3 مئی کی رات بنگلا دیش کے لیے روانہ ہو گا۔ذرائع نے بتایا کہ ٹیسٹ سکواڈ کے ناموں پر قومی سلیکٹرز کی مشاورت جاری ہے اور اس مشاورت میں سابق کپتان سرفراز احمد بھی شامل ہیں۔