پولیس انٹر ڈسٹرکٹ مقابلے سپورٹس ونگ لاہور کی پہلی پوزیشن
لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس کے سالانہ انٹر ڈسٹرکٹ کھیلوں کے مقابلے جوش و خروش سے جاری ہیں۔
مقابلوں میں سپورٹس ونگ لاہور نے پہلی، اینٹی رائٹ فورس نے دوسری جبکہ ایس پی یو نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ووشو مقابلوں میں پولیس لائنز لاہور پہلے نمبر پر رہی، ڈولفن فورس نے دوسری جبکہ اینٹی رائٹ فورس نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔ویٹ لفٹنگ میں سپورٹس ونگ لاہور نے پہلی پوزیشن حاصل کی، اینٹی رائٹ فورس دوسرے جبکہ ایلیٹ سکواڈ لاہور تیسرے نمبر پر رہا۔