پاکستان ویمنز سکلز اینڈ فٹنس کیمپ کادوسرا روز
لاہور (سپورٹس ڈیسک)نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری پاکستان ویمنز سکلز اینڈ فٹنس کیمپ کے دوسرے روز کھلاڑیوں کی ٹریننگ کا سلسلہ بھرپور انداز میں جاری رہا۔
ویمن ٹیم کے مینٹور وہاب ریاض اور دیگر کوچنگ سٹاف کی نگرانی میں کھلاڑیوں نے مختلف فٹنس اور سکلز ڈرلز میں حصہ لیا۔اس موقع پر سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے بھی کیمپ کا دورہ کیا اور پاور ہٹنگ کے حوالے سے کھلاڑیوں کی رہنمائی کی اور جدید تقاضوں کے مطابق بیٹنگ تکنیک بہتر بنانے پر زور دیا۔