لیونل میسی نے سپین کے فٹبال کلب کو خرید لیا

لیونل میسی نے سپین کے فٹبال کلب کو خرید لیا

میڈرڈ (سپورٹس ڈیسک)بارسلونا کے سابق سٹار اور دنیائے فٹ بال کے شہرہ آفاق کھلاڑی لیونل میسی نے سپین کے پانچویں درجے کے فٹ بال کلب یو ای کورنیلا کی خریداری مکمل کر لی ہے ۔

ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ لیونل میسی جو اس وقت امریکی لیگ ایم ایل ایس میں انٹر میامی کی نمائندگی کر رہے ہیں، نے بارسلونا کے مضافات میں واقع اس کلب کے سو فیصد حصص حاصل کر لیے ہیں۔یو ای کورنیلا 1951 میں قائم ہوا تھا اور گزشتہ سیزن میں چوتھے درجے سے تنزلی کے بعد اب دوبارہ ترقی پانے کے لیے کوشاں ہے ۔ کلب کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ لیونل میسی کی آمد سے کلب کی تاریخ کے ایک نئے باب کا آغاز ہوا ہے ، جس کا مقصد کھیلوں اور ادارہ جاتی سطح پر ترقی، بنیادوں کو مضبوط کرنا اور نئے ٹیلنٹ پر سرمایہ کاری جاری رکھنا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں