کیوی آل راؤنڈر سوزی بیٹس کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
ویلنگٹن(سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ کی مایہ ناز آل راؤ نڈر سوزی بیٹس نے ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2026 کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
سوزی بیٹس نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2026 میں انگلینڈ میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گی، یوں ان کا تقریبا 20 سالہ شاندار کیریئر اختتام کو پہنچے گا۔حال ہی میں انجری سے صحت یاب ہو کر ٹیم میں واپس آنے والی بیٹس آئندہ ہفتے 15 رکنی ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل ہوں گی جس کے بعد وہ ٹیم کے ہمراہ انگلینڈ کے دورے پر روانہ ہوں گی جہاں نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔بیٹس کا کہنا ہے کہ وقت کس تیزی سے گزرا، اس کا احساس ہی نہیں ہوا بس اب آخری ہدف ایک اور ورلڈ کپ جیتنا ہے۔