سپر لیگ قلندرز آئوٹ کنگزمین پلے آف مرحلے میں داخل

سپر لیگ قلندرز آئوٹ کنگزمین پلے آف مرحلے میں داخل

راولپنڈیز 245 کے تعاقب میں 136 رنز بنا کر آؤٹ ،کنگزمین کو پلے آف کیلئے راولپنڈیز کو 158 رنز تک محدود رکھناتھا گلین میکسویل 70 ،عثمان خان نے 54 جبکہ کوشل پریرا نے 50 رنز کی اننگز کھیلی،حنین شاہ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ 11 میں حیدرآباد کنگز مین نے راولپنڈیز کو 108 رنز سے شکست دے کر پلے آف مرحلے میں پہنچ گئی۔نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ایونٹ کے 39 ویں میچ میں راولپنڈیز کی ٹیم 245 کے تعاقب میں 18 ویں اوور میں 136 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔خیال رہے کہ حیدرآباد کنگزمین کو پلے آف تک رسائی کے لیے راولپنڈیز کو 158 رنز تک روکنا تھا۔حیدر آباد کنگز مین کے پلے آف میں پہنچنے کے باعث دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز ایونٹ سے باہر ہوگئی۔راولپنڈیز کی جانب سے عثمان خواجہ 66 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے ۔

کپتان محمد رضوان 26، سیم بِلنگز 23، ڈائن فوریسٹر 6، سعد مسعود 5، عماد بٹ 3، آصف آفریدی 3، شاہزیب خان 1 جبکہ کامران غلام، محمد عامر اور بین سیئرز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے ۔ کنگز مین کی جانب سے حنین شاہ نے 4 اور عاکف جاوید نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد علی اور گلین میکسویل نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل راولپنڈیز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حیدرآباد کنگز مین نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز سکور کیے ۔کنگز مین کی جانب سے گلین میکسویل 70 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ عثمان خان نے 54 جبکہ کوشل پریرا اور حسن خان نے بالترتیب 50 اور 16 رنز کی ناٹ آؤٹ باری کھیلی۔دیگر بلے بازوں میں معاذ صداقت 28، صائم ایوب 12، کپتان مارنس لبوشین 5 اور عرفان خان 0 کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہوئے ۔راولپنڈیز کی جانب سے سعد مسعود نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں