فیفا ایرینا کا باقاعدہ سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا

 فیفا ایرینا کا باقاعدہ سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان میں نچلی سطح پر فٹبال کے فروغ اور عالمی معیار کے انفراسٹرکچر کی فراہمی کیلئے پہلے مرحلے میں فیفا ایرینا کا باقاعدہ سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی کے مطابق فیفا ایرینا ایک معیاری اور فیفا سے منظور شدہ چھوٹے سائز کے فٹبال گراؤنڈ کا جدید ماڈل ہے جس کا مقصد کمیونٹی سطح پر فٹبال تک رسائی کو بڑھانا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں