سپر لیگ فائنل میچ کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ 11 کے فائنل میچ کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگی۔پی ایس ایل 11 کا فائنل میچ 3 مئی کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق آج سے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت ہوگی جبکہ کل سے فزیکل ٹکٹس صبح 10 بجے سے مقرر کردہ کوریئر سینٹر سے دستیاب ہوں گے ۔جنرل انکلوژرز 1500 جبکہ فرسٹ کلاس کا ٹکٹ 2 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔ پریمئم 4 ہزار، وی آئی پی 6 ہزار اور وی آئی پی فار اینڈ 8 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔وی وی آئی پی نیو پویلین کا ٹکٹ 10 ہزار اور گیلری کا ٹکٹ 12 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔