پاکستان کا ارجنٹینا کے ساتھ دوستانہ فٹبال میچ کا امکان

 پاکستان کا ارجنٹینا کے ساتھ  دوستانہ فٹبال میچ کا امکان

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور ارجنٹینا کے درمیان دوستانہ فٹبال میچ کا امکان ہے ۔میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن اور ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن کے درمیان اس حوالے سے بات چیت کا آغاز ہوگیا ہے ۔

دونوں فیڈریشنز کی ابتدائی بات چیت میں دونوں ٹیموں کے درمیان فرینڈلی میچ اور ڈویلپمنٹ پروگرام پر بات چیت ہوئی۔فیڈریشنز کے درمیان آن لائن گفتگو میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یہ میچ متوقع طور پر رواں سال ہی فیفا ورلڈکپ کے بعد ہوسکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں