100 سپورٹس کمپلیکسز کو آؤٹ سورس کرنے کی حکمت عملی طے
لاہور (سپورٹس ڈیسک )سیکرٹری سپورٹس پنجاب فضل الرحمن کی زیر صدارتپنجاب سٹیڈیم میں ایک اہم اجلاس ہوا۔
جس میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے امور کاجائزہ لیا گیااورپنجاب پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے ساتھ مل کر 100 سپورٹس کمپلیکسز کو آؤٹ سورس کرنے کے حوالے سے حکمت عملی بھی طے کی گئی جبکہ سالانہ سپورٹس کیلنڈر کا بھی جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری سپورٹس فضل الرحمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مئی میں کھیلتا پنجاب پاک چائینہ فرینڈز شپ سمر گیمزکا انعقاد کیا جائے گا جبکہ سالانہ سپورٹس کیلنڈرکے تحت پنجاب میں اتھلیٹکس مقابلے بھی کروائے جائیں گے۔ ، نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے ایلیٹ ٹریننگ سنٹر کو پاک چائینہ فرینڈزشپ سنٹرکا نام دیا جا رہا ہے ، پنجاب آئندہ ہونیوالی نیشنل گیمز میں پہلی پوزیشن حاصل کرے گا جس کیلئے بھرپور تیاری کی جائے گی ۔