پی ایس ایل 12،نقوی کانئے وینیوز شامل کرنیکا اعلان

 پی ایس ایل 12،نقوی کانئے وینیوز شامل کرنیکا اعلان

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ ( کے چیئرمین محسن نقوی نے اگلے سال پی ایس ایل میں نئے وینیوز شامل کرنے کا اعلان کردیا۔

 پاکستان سپر لیگ 11کے اختتام پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل 12 اس سے بھی بڑا اور بہتر ہوگا۔محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن میں مزید شہروں کو بھی میزبانی ملے گی۔اس سے قبل انہوں نے لاہور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ فائنل میچ میںاز شائقین کرکٹ نے کمال نظم و ضبط اور زبردست جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ شائقین کرکٹ کا قذافی سٹیڈیم میں جوش و جذبہ دیدنی تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں