کنگز مین ٹیم بلے بازی میں توقعات پر پورا نہ اتر سکی:گلیسپی

 کنگز مین ٹیم بلے بازی میں  توقعات پر پورا نہ اتر سکی:گلیسپی

لاہور (سپورٹس ڈیسک)حیدر آباد کنگز مین کے کوچ جیسن گلیسپی نے کہا کہ فائنل میں ان کی ٹیم اپنے گیند بازوں کو اتنے رنز فراہم نہ کر سکی جس سے وہ حریف ٹیم پر دباؤ برقرار رکھتے ۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے پشاور زلمی کو مکمل کریڈٹ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ٹورنامنٹ کے آغاز میں نتائج ان کے حق میں نہ آ سکے ، تاہم ٹیم اپنی غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کریگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں