ورلڈ سکواش چیمپئن شپ رواں ماہ مصر میں کھیلی جائے گی
لاہور(سپورٹس ڈیسک)ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ رواں ماہ مصر میں کھیلی جائے گی۔8 مئی سے شروع ہونے والی چیمپئن شپ میں پاکستان کے 3 کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے ۔۔۔
پاکستان کے ٹاپ پلیئر نور زمان پہلے راؤنڈ میں مصر کے ایڈم حول سے مقابلہ کریں گے ،عشعب عرفان اپنا پہلا میچ سوئٹزر لینڈ کے نیکولس مولر کے خلاف کھیلیں گے ۔پاکستان کے تیسرے پلیئر عاصم خان عالمی نمبر 6جویل ماکن سے مقابلہ کریں گے ۔