پاکستان ویمنز نے زمبابوے کیخلاف کئی ریکارڈز بنا ڈالے

پاکستان ویمنز نے زمبابوے کیخلاف کئی ریکارڈز بنا ڈالے

کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے پہلے میچ میں کئی ریکارڈز بنا ڈالے ۔۔۔

 نجیہہ علوی نے ون ڈے میں 24 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کر کے کپتان فاطمہ ثنا کا 35 گیندوں پر ففٹی بنانے کا ریکارڈ توڑا۔ نیشنل بینک سٹیڈیم پر پاکستان ویمنز کا سب سے بڑا ون ڈے سکور 5 وکٹوں پر 330 رنز کیا۔ سدرہ امین اور نجیہہ علوی کے درمیان پانچویں وکٹ کیلئے 96 رنز کی تیسری بڑی شراکت رہی۔ ایک ہی اننگز میں پہلی بار چار قومی نصف سنچریاں بنائی گئیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں