انگلش لیگ کا فیصلہ کن مرحلہ، آرسنل کی نظریں ٹائٹل پر
انگلش لیگ کا فیصلہ کن مرحلہ، آرسنل کی نظریں ٹائٹل پر ویسٹ ہیم کی صورتحال تشویشناک ، لیگ میں رہنے کیلئے ہر حال میں فتح درکار
لندن (سپورٹس ڈیسکانگلش پریمیئر لیگ کا 36واں راؤنڈ رواں ہفتے کے آخر میں شروع ہو رہا ہے ، جو نہ صرف ٹائٹل کی دوڑ بلکہ ریلیگیشن (نچلے درجے میں منتقلی) کی جنگ کا بھی فیصلہ کرے گا۔ ای پی ایل لیڈر آرسنل اتوار کو ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کے مدمقابل ہوگی، جہاں آرسنل کو چیمپئن بننے کے لیے جیت درکار ہے جبکہ ویسٹ ہیم کو لیگ میں رہنے کے لیے ہر حال میں فتح چاہیے ۔مانچسٹر سٹی سے 5 پوائنٹس کی برتری حاصل کرنے کے بعد مائیکل آرٹیٹا کی ٹیم کے لیے حساب سادہ ہے ،اگر وہ اپنے بقیہ تینوں میچ جیت لیتے ہیں تو وہ چیمپئن بن جائیں گے ۔
دوسری جانب ویسٹ ہیم کی صورتحال تشویشناک ہے ، اگر وہ ہار گئے اور ٹوٹنہم ہاٹ پورنے لیڈز یونائیٹڈ کو شکست دے دی تو ویسٹ ہیم کے لیے لیگ سے باہر ہونے کا خطرہ بڑھ جائے گا۔ادھر مانچسٹر سٹی ہفتے کی شام برینٹ فورڈ کی میزبانی کرے گی جہاں پیپ گارڈ یولا کی ٹیم کو ٹائٹل کی امیدیں برقرار رکھنے کے لیے جیتنا لازمی ہے ۔ ہفتے کا آغاز لیورپول اور چیلسی کے درمیان بڑے مقابلے سے ہوگا، جہاں چیلسی کی ٹیم مسلسل چھ شکستوں کے بعد واپسی کی کوشش کرے گی۔ تمام نظریں اتوار کے میچوں پر جمی ہیں جو اس سیزن کے فاتح اور باہر ہونے والی ٹیموں کا تعین کرنے میں اہم ثابت ہوں گے ۔