کرکٹ آسٹریلیا کا دورہ پاکستان کیلئے سکواڈ کا اعلان
سڈنی (سپورٹس ڈیسک)کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا۔آسٹریلیا نے دورہ پاکستان میں 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنی ہے۔
پاکستان کے ساتھ ون ڈے سیریز میں مچل مارش ٹیم کی قیادت کریں گے ۔الیکس کیری، نیتھن ایلس، کیمرون گرین جوش انگلس، میتھیو کہنیمن، مارنوس لبوشین، رائلی میریڈیتھ، اولی پیک، میتھیو رنشا، تنویر سانگھا، لیام سکاٹ، میتھیو شارٹ، بلی سٹینلیک اور ایڈم زمپا ٹیم کا حصہ ہیں۔ون ڈے میچ 30 مئی کو راولپنڈی، 2 اور 4 جون کو لاہور میں ہوں گے ۔آسٹریلیا نے دورہ بنگلادیش کے لیے بھی وائٹ بال ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے ۔دورہ بنگلا دیش میں آسٹریلیا نے 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلنی ہے۔