نیوزی لینڈ نے نئی ٹی 20 لیگ کی لانچ مؤخر کر دی
آکلینڈ(سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ کرکٹ نے اعلان کیا ہے کہ مجوزہ ٹی20 لیگ کی لانچ اب 2027-28 کے ہوم سمرتک مؤخر کر دی گئی ہے تاکہ مقابلے کے قیام کے لیے مزید وقت حاصل کیا جا سکے۔
بورڈ کے مطابق 6 ٹیموں پر مشتمل فرنچائز لیگ رواں سیزن میں شروع ہونا تھی، تاہم بین الاقوامی کرکٹ شیڈول اور دیگر انتظامی معاملات کے باعث اس فیصلے کو مؤخر کیا گیا۔